عمران خان کا وزیراعظم پر قومی اداروں کو بدعنوانیت کے ذریعے تباہ کر کے پیسے کمانے کا الزام


عمران خان کا وزیراعظم پر قومی اداروں کو بدعنوانیت کے ذریعے تباہ کر کے پیسے کمانے کا الزام

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں وزیراعظم اداروں کو بدعنوانیت کے ذریعے تباہ کرکے پیسے بناتا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نواز شریف پر ایک مزید سنگین الزام لگا دیا ہے۔

سچ ٹائمز نے عمران خان کے بیان کو نقل کیا ہے کہ جب اپنی سیاسی جماعت بنائی تو سب سے پہلے اپنے اثاثے ظاہر کئے کیوں کہ تمام کامیاب ریاستوں میں احتساب ہمیشہ اوپر سے شروع ہوتا ہے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا بدعنوان وزیراعظم اداروں کو بدعنوان کرکے پیسے بناتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاستی ادارے انصاف دینے کے بجائے بدعنوان حکمرانوں کی پشت پناہی کررہے ہیں۔

انہوں نے اپنی ریلی اور احتجاج کے سلسلوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جب ریاستی ادارے انصاف نہیں دیں گے تو ہمارے پاس صرف احتجاج کا رستہ ہی باقی رہ جاتا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بیان دیا تھا کہ اگر تمام ریاستی ادارے ایمانداری سے ٹھیک کام کرنے لگیں تو وہ احتجاج چھوڑ کے گھر بیٹھ جائیں گے۔

وہ کراچی میں صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری