اڑی سیکٹر حملے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں/ بھارت ثبوت پیش کرے


اڑی سیکٹر حملے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں/ بھارت ثبوت پیش کرے

بھارت میں تعینات پاکستانی سفیر عبدالباسط نے کہا ہے کہ اڑی سیکٹر پر ہونے والے حملے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے تاہم اگر بھارت کے پاس ٹھوس شواہد ہو تو پیش کرے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستانی حکام کے بعد بھارت میں تعینات پاکستانی سفیر عبدالباسط کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے جس میں انہوں نے اڑی حملے سے متعلق بھارت کے تمام الزامات کو رد کرتے ہوئے پاکستان کا اس واقعے سے لاتعلق ہونے کا اعلان کیا ہے۔

نئی دہلی میں بھارتی روزنامہ دی ٹیلی گراف کو دئے گئے انٹرویو میں ان کہنا تھا کہ اڑی سیکٹر پر ہونے والے حملے کے بعد بھارت کی جانب سے بے بنیاد الزامات لگائے گئے تاہم بعد میں وہی لوگ اپنے بیانات سے پیچھے ہٹ گئے۔

ان کے بیان کے مطابق، مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر دونوں ممالک کے درمیان امن قائم کرنا بھی ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے پاکستان کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق اپنے مستقبل کے فیصلے کا حق ملنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ  برہان وانی کی شہادت کے بعد ہزاروں کشمیری ایک بار پھر تحریک آزادی کی جدوجہد میں شامل ہوگئے اور اب اُس تحریک میں مسلسل شدت آ رہی ہے۔

عبدالباسط نے مقبوضہ وادی میں برہان وانی کی شہادت کے بعد سے نافذ کرفیو کی بھی شدید مذمت کی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بھارتی بے بنیاد الزامات پر مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے بہترین جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے حملے کی منصفانہ اور غیر جانبدارنہ تحقیقات کے لئے عالمی تحیقیات کرائی جائے تا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری