پاکستان میں 100 مقامات پر سونے، تانبے اور کوئلے کے ذخائر کا انکشاف


پاکستان میں 100 مقامات پر سونے، تانبے اور کوئلے کے ذخائر کا انکشاف

پاکستان میں مختلف جگہوں پر 100 مقامات پر سونے اور تانبے کے ذخائر بارے معلومات سامنے آئی ہیں یہ مقامات ملک کے چاروں صوبوں بالخصوص خیبر پختون خواہ اور بلوچستان میں موجود ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق, پاکستان کے 100 مقامات پر مختلف دھاتوں کے ذخائر پائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

نوائے وقت نے پاکستان منزل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی طرف سے پارلیمانی کمیٹی میں پیش کی گئی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اب تک ملک کا 50 ہزار سکوائر میٹر میں قیمتی دھاتوں کا کھوج لگایا گیا ہے ان میں سے 4096 میوکیمیکل سبیدیمنٹ نمونے اکٹھے کئے گئے ہیں۔

ان میں سے 2187 دھاتوں میں سونے کے نمونے دریافت ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایم ڈی سی نے ان علاقوں سے سونے نکالنے کے لئے حکومت کو تجاویز دی تھیں لیکن حکمران یہ علاقے مختلف عالمی اداروں کو ٹھیکے پر فراہم کر رہے ہیں۔

پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ لاکھڑا کے مقام پر کوئلے کے ذخائر کو نکالا جائے اور وہاں تھرمل پاور منصوبہ لگایا جائے تو ملک میں سے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ میں مدد مل سکتی ہے لیکن حکومت نے یہ علاقہ سی پیک نجی کمپنی الفتح گروپ کو دے رکھی ہے جس سے کوئلہ نکالنے کی بجائے وہاں ترقیاتی کام بھی بند کر دیا ہے۔

یہ علاقہ 8622 ایکڑ پر محیط ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری