دو مزید بحرینی شہریت سے محروم


دو مزید بحرینی شہریت سے محروم

بحرین کے عدالتی ذرائع نے اس ملک کے دو اور شہریوں کی شہریت منسوخ ہونے کی خبر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، بحرین کے عدالتی ذرائع نے کہا ہے کہ اس ملک کے کریمنل کورٹ نے دو اور شہریوں کو دہشت گردی کے الزام میں 10 سال قید کی سزا اور ان کی شہریت منسوخ کر دی ہے۔

بحرین کے معروف شیعہ عالم اور اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ عیسیٰ قاسم کی شہریت منسوخ ہونے کے بعد ملک بھر میں مظاہروں ایک نئی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ دوسری جانب شہریوں کی سرکوبی کے خلاف حکومتی کارروائیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

بحرینی عوام نے 2011ء سے آل خیلفہ کے خلاف مظاہروں کا آغاز کیا ہوا ہے۔

بحرینی عوام آل خلیفہ سے ملک میں عدل و انصاف اور حق خود ارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ حکومت ان کے پر امن مظاہروں کا جواب تشدد کے ذریعے سے دے رہی ہے جس کی وجہ سے اب تک 150 سے زائد بحرینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری