بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی تفصیلات + تصاویر


بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی تفصیلات + تصاویر

لائن آف کنٹرول پر کل بھارت کی جانب سے کی جانے والی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں شہید ہونے والے افواج پاکستان کے دلیر سپوتوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کی جانے والی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں شہید ہونے والے افواج پاکستان کے دلیر سپوتوں کی تفصیلات مندر جہ ذیل ہیں۔

1۔ حوالدار جمعہ خان جنہوں نے لائن آف کنٹرول پر ہندوستان کی جانب سے فائرنگ کے نتیجہ میں جام شہادت نوش کیا، کا تعلق گلگلت بلتستان کے علاقے استور سے تھا۔

آپ شادی شدہ تھے اور آپکا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں۔

2۔ نائک امتیاز شہید جنہوں نے لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فائرنگ کے نتیجہ میں جام شہادت نوش کیا، کا تعلق فیصل آباد سے تھا۔

آپ شادی شدہ تھے اور تین بیٹیوں کے باپ تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری