چین؛ نوجوان نے والدین کا قتل چھپانے کے لئے 17 پڑوسیوں کو مار ڈالا


چین؛ نوجوان نے والدین کا قتل چھپانے کے لئے 17 پڑوسیوں کو مار ڈالا

چین میں ایک نوجوان نے گھریلو جھگڑے پر والدین کا قتل چھپانے کے لئے آس پاس رہنے والے سترہ افراد کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، جس طرح ایک جھوٹ کو چھپانے کے لئے کئی جھوٹ بولنے پڑتے ہیں اسی طرح کا ایک افسوسناک واقعہ چین میں پیش آیا جب ایک نوجوان نے گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے نہ صرف اپنے والدین کو موت کے گھاٹ اتار دیا بلکہ اس کو چھپانے کی غرض سے پے در پے 17 پڑوسیوں کو قتل کر ڈالا۔
 
روزنامہ پاکستان نے خبر دی ہے کہ چین کے ایک گاوں کے رہائشی چھبیس سالہ یانگ شنگ کا پیسوں کے معاملے پر اپنے والدین سے جھگڑا ہوا۔ ملزم نے طیش میں آکر دونوں کو قتل کردیا پھر اپنی اس واردات کو چھپانے کے لئے سترہ پڑوسیوں کو بھی ابدی نیند سلا دیا۔

چینی میڈیا کے مطابق، یانگ شنگ نے تمام قتل تین سال کے عرصے میں کیے۔

مقتولین کا تعلق چھ مختلف خاندانوں سے تھا اور ان کی عمریں 3 سال سے لیکر 72 سال کے درمیان تھی۔

تفتیش کے بعد ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق، ملزم نے اپنے والدین اور دیگر 17 افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری