میجر جنرل سرفراز ستار کو لیفٹننٹ جنرل کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی


میجر جنرل سرفراز ستار کو لیفٹننٹ جنرل کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی

پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں اگر دیکھا جائے تو جنرل سرفراز ستار کی ترقی ضرورت بھی دکھائ دیتی ہے اور حوصلہ افزائ بھی.

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، میجر جنرل سرفراز ستار کو لیفٹننٹ جنرل کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی ہے۔

آپ نے 1984 میں آرمرڈ کورپس میں کمیشن حاصل کیا.

آپ اس وقت سیالکوٹ میں انفنٹری ڈویژن کی کمان سمبھالے ہوئے ہیں۔ آپ ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلیجنس عہدہ پر فائز رہنے کے ساتھ ساتھ بھارت میں دفاعی اتاشی کے طور پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ سیالکوٹ وہ محاذ ہے جہاں ماضی میں اہم لڑائیاں لڑی جا چکی ہیں اور دفاعی اعتبار سے انتہائ اہم محاز سمجھا جاتا ہے.

پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں اگر دیکھا جائے تو جنرل سرفراز ستار کی ترقی ضرورت بھی دکھائ دیتی ہے اور حوصلہ افزائ بھی۔

دوسری جانب یہ بھارت کو ایک واضح پیغام بھی ہے کہ پاکستان کا دفاع غیر متزلزل ہے اور اسکے سپہ سالار اپنی پیشہ وارانہ قابلیت و مہارت میں ہر دم تیار و پر عزم ہیں اور ان انکی صلاحیتوں کا لوہا مانا جا رہا ہے.

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری