سندھ میں مزید 291 علما کی 2 ماہ کے لئے زبان بندی کے احکامات جاری


سندھ میں مزید 291 علما کی 2 ماہ کے لئے زبان بندی کے احکامات جاری

محکمہ داخلہ سندھ نے 2 ماہ کے لیے سندھ بھر میں مختلف مکاتب فکر کے 291 علمائے کرام کی تقاریر پر پابندی عائد کردی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، نقص امن کے پیش نظر صوبہ سندھ میں مختلف مکاتب فکر کے 291 علمائے کرام کی تقاریر پر بندش لگا دی گئی ہے۔

مذکورہ پابندی کا باقاعدہ حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اس حکم نامےکی خلاف ورزی کرنے والے علما کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

حکم نامہ کے مطابق، سندھ بھر کے ان 291 علمائے کرام کی ایک ضلع سے دوسرے ضلع جانے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیوایم) کے حسن ظفر نقوی، شیعہ علما کونسل کے صدر مولانا مرزا یوسف جبکہ جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے مولانا محمد اعظم جہانگیری بھی وزرات داخلہ سندھ کے حکم کے پابند ہوں گے۔

دیگر علمائے کرام میں مولانا باقر نجفی، سید خادم حسین شاہ، اقبال جعفری، سید اشتیاق علی شاہ اور مولانا عبدالغفورجعفری شامل ہیں۔

واضح رہے کہ زبان بندی  کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری