ترکی میں ایرانی سفارت خانہ اپنے دو شہریوں پر نظر رکھے ہوئے ہے


ترکی میں ایرانی سفارت خانہ اپنے دو شہریوں پر نظر رکھے ہوئے ہے

ایک باخبر ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ استنبول میں ایرانی سفارت خانہ سانحے کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ہدف قرار دئے جانے والے دو ایرانی شہریوں کی حالت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

ایک باخبر ذریعے نے تسنیم کو انٹرویو میں ترکی میں دو ایرانی شہریوں پر حملے اور ان میں سے ایک کے جان بحق ہونے سے متعلق کہا: استنبول میں ایرانی سفارت خانہ اس سانحے کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ دو ایرانی شہریوں جن پر حملہ کیا گیا تھا، کی حالت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

ترک خبر رساں ادارے دوغان نے اپنی رپورٹ میں ایرانی سیاحوں اور ترک شہریوں کے درمیان ہاتھا پائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ جمعرات کو دو ایرانی شہری 40 سالہ ہ۔ک اور 29 سالہ پ۔م ایک شاپنگ مال کے سامنے چاقو کے ذریعے زخمی کر دئے گئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق، ہ۔ک شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسے ہیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر، 6 حملہ آوروں نے ایرانی سیاحوں پر حملہ کیا اور انہیں شدید زخمی کردیا ہے۔
ترک پلیس کی کوششوں سے حملہ آور گرفتار کئے جا چکے ہیں۔

موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، حملہ آور ایرانی سیاحوں سے بھتہ وصول کرنا چاہتے تھے تاہم ان کی جانب سے مزاحمت کی گئی اور یہ واقعہ پیش آیا۔

واضح رہے کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ حملہ آور ایرانی سیاحوں کو فقط زخمی کرنا چاہتے تھے یا انہیں قتل کرنے  کا ارادہ رکھتے تھے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری