صالحی: بڑے بینکوں کی بعض مشکلات اب بھی باقی ہیں


صالحی: بڑے بینکوں کی بعض مشکلات اب بھی باقی ہیں

ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے سربراہ نے ایٹمی معاہدے کو سفارت کاری کے میدان میں اسلامی جمہوریہ ایران کی برتری قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی خطرات اور دھمکیوں کے خلاف ایرانی قوم کی استقامت نے ملک کو ایٹمی معاہدے میں کامیابی تک پہنچا دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق, علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ یہ الہی مقدر تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے تمام بین الاقوامی دباؤ کے باوجود سفارت کاری کے میدان میں ایسا کارنامہ سرانجام دیا کہ دوسرے ممالک کے لئے قابل رشک بنا ہے اور یہیں بین الاقوامی میدان میں ہمارے قومی اقدار کی علامت ہے۔

ایران کی ایٹمی توانائی کے سربراہ نے مزید کہا کہ سپریم لیڈر کے فرمودات کی روشنی میں اور صدر کی حمایت سے ایٹمی معاہدہ طے پایا۔

صالحی نے مزید کہا کہ یقینی طور پر ایٹمی معاہدے میں ہم اپنی جوہری صنعت کو برقرار رکھنے اور بہت سی رکاوٹوں کو ختم کرنے میں کامیاب ہو گئےہیں۔

صدر کے مشیر نے اس کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ بڑے بینکوں کےبعض مسائل اب بھی رہتے ہیں، اس امید کا اظہار کیا کہ یہ مسائل بھی بتدریج حل ہو جائیں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری