جماعت اسلامی نے نادرا دفاتر کے گھیراؤ کا الٹی میٹم دیدیا + تصاویر


جماعت اسلامی نے نادرا دفاتر کے گھیراؤ کا الٹی میٹم دیدیا + تصاویر

امیر جماعت اسلامی نے کہا ہےکہ اگر محرم الحرام کے دوران نادرا نے لوگوں کو شناختی کارڈ کے حصول میں مشکلات کا ازالہ نہ کیا تو وہ اور انکی جماعت نادرا کے ہیڈ آفس واقع اسلام آباد سمیت تمام ضلعی دفاتر کا گھیراؤ کریں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کوئٹہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر محرم الحرام کے دوران نادرا نے لوگوں کو شناختی کارڈ کے حصول میں مشکلات کا ازالہ نہ کیا تو وہ اور انکی جماعت نادرا کے ہیڈ آفس واقع اسلام آباد سمیت تمام ضلعی دفاتر کا گھیراؤ کریں گے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کے ٹھنڈے کمروں میں بیٹھے ہوئے بے حس حکمران عوام کے مسائل میں اضافہ کر رہے ہیں۔ عالمی استعمار اور اسٹیبلشمنٹ کرپٹ حکمرانوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے مکتب دیوبند سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین اور مبلغ علامہ طارق جمیل صاحب سے فیصل آباد میں انکے ادارہ جامعہ الحسنین میں ملاقات کی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری