عرب ممالک کی تنبیہ اور اسرائیل کو انعام!


عرب ممالک کی تنبیہ اور اسرائیل کو انعام!

امریکہ اور اسرائیل کے درمیان اہم فوجی معاہدہ اور جسٹا نامی قانون سازی نے واضح کردیا ہے کہ امریکہ عرب ممالک کو متنبہ کرنا چاہتا ہے کہ خطے میں برتری صرف اسرائیل کی ہی ہونی چاہئے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے روزنامہ الخلیج کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ خطے میں امریکی سیاست میں دہرا پن پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے امریکی سیاست میں تبدیلی رونما ہوئی ہے۔

امریکی سیاست میں اس کے اہم اتحادیوں کے ساتھ روابط میں تبدیلی کا اندیشہ ہے۔ جسٹا نامی قانون سازی 11 ستمبر 2001 کے حملوں میں ملوث ممالک کے خلاف حکمت عملی طے کرنے کے لئے کی گئی ہے۔

کہا جارہا ہے کہ  11 ستمبر کے حملوں میں کردار ادا کرنے والے ممالک میں سے ایک سعودی عرب ہے۔

بعض امریکیوں کی طرف سے جسٹا قانون کی اجرا کو روکنے کی کافی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن اس بل کے پاس ہونے سے  امریکی سیاست میں ایک بڑی تبدیلی آسکتی ہے۔ اس قانون کے بعد عین ممکن ہے کہ امریکہ عرب ممالک کے ساتھ اپنے روابط پر نظر ثانی کرے۔

اسی طرح مذکورہ قانون عرب ممالک کے اتحادی ممالک کے نقشے کو بھی  تبدیل کرسکتا ہے۔

یہ قانون خطے میں چین اور روس کے کردار کو اجاگر کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوگا۔

جسٹا قانون کے پاس ہونے سے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی اور سیاسی تعلقات پر نہایت برے اثرات مرتب ہونگے۔

امریکہ اور اسرائیل کے درمیان فوجی سازوسامان سے متعلق کیا جانے والا معاہدہ خطے کے ممالک کے لئے نہایت خطرناک ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کی طرف سے اسرائیل کو دی جانے والی دوسری امداد کے علاوہ، آئندہ دس سالوں میں 38 ارب ڈالر کی خطیر رقم ادا کی جائے گی۔

امریکہ نے اسرائیل کو واضح طور پر پیغام دیا ہے کہ اس بارے میں امریکی سیاست میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی رونما ہونے والی نہیں ہے کیونکہ اسرائیل کی بقا اور امن امریکہ کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

ہاں اگر امریکی سیاست میں کوئی تبدیلی آتی ہے تو وہ عرب ممالک کے بارے میں ہی آسکتی ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ خطے کے ممالک پرہر حال میں اسرائیل کی برتری چاہتا ہے۔

امریکہ خطے کے ممالک کو یہ پیغام دینا چاہتا ہے کہ اسرائیل کے بغیر کسی کے ساتھ کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔

امریکہ اسرائیل کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے ذریعے ایک اور اہم پیغام دینا چاہتا ہے اور وہ یہ ہے کہ امریکہ کا دوست وہی ہے جو اسرائیل کا دوست ہوگا۔

یاد رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے دہشت گردی کے حامی ممالک کے خلاف  انصاف کے قانون یعنی جسٹس اگینسٹ اسپانسرز آف ٹرریسم ایکٹ  یعنی جسٹا نامی قانون کی منظوری دے دی ہے۔

جسٹا نامی قانون سے واشنگٹن اور ریاض کے تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری