ایرانی قوم کی مزاحمت مغرب پر واضح ہو گئی ہے/ عراق میں حشد الشعبی کی تشکیل ناگزیر تھی


ایرانی قوم کی مزاحمت مغرب پر واضح ہو گئی ہے/ عراق میں حشد الشعبی کی تشکیل ناگزیر تھی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے چیف نے کہا ہے کہ ایرانی قوم کی مزاحمت اور استقامت یورپ اور امریکہ پر واضح ہو گئی ہے۔ اگر عراق میں حشدالشعبی نامی عوامی رضا کار فورسز تشکیل نہ پاتی تو عراق کی صورتحال اس سے کہیں زیادہ ابترہو جاتی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، ایرانی پاسداران انقلاب کے چیف جنرل محمد علی جعفری نے امام حسین علیہ السلام کیمپ کے کمانڈروں کی کانفرنس سے خطاب میں سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے ایام کی آمد پر تعزیت پیش کی اور امام خمینی (رح) اور آٹھ سال دفاع مقدس کے شہداء اور عراق اور شام کے مقدس مقامات کے دفاع  میں شہید ہونے والوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ سالہ جنگ کے بعد آج اسلامی جمہوریہ ایران کی  منفرد امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال ان ہی قربانیوں اور مزاحمتوں کی وجہ سے ہے اور کوئی بھی ملک ایران کو بری آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کرسکتا ہے۔

جنگ کے دوران اور اس کے بعد کی ایرانی قوم کی مزاحمت اور استقامت آج یورپ اور امریکہ پر بھی واضح ہو چکی ہے۔ آج قوموں کے لئے اگر حقائق واضح ہونے شروع ہوگئے ہیں اور انسانی تاریخ میں امید افزا پیش رفت کا آغاز کے کیا گیا ہے تو اس کی بنیادی جڑوں کو دفاع مقدس کی جنگ میں ایرانی قوم کی مزاحمت میں تلاش کیا جا سکتا ہے۔

آج ایران کا دفاع مقدس شامی، لبنانی، عراقی، فلسطینی اور یمنی قوموں کے لئے پراکسی جنگوں اور تکفیری دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے میں ایک ماڈل بن گیا ہے۔

گزشتہ چند سالوں میں دانتوں تک مسلح اسرائیلی فوج پر غزہ کے عوام اور حزب‌الله لبنان کی فتوحات نے ثابت کر دیا ہے کہ باہمی اعتماد اور عوامی رضاکار فورسز دانتوں تک مسلح طاقتور فوج کو بھی شکست دے سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا  کہ آج شام اور عراق کی حکومتوں کی ہمراہ عوام کی مزاحمت، تکفیری دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے مقابلے اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ رضاکاروں پر انحصار اور قومی دفاعی افواج کی تکفیری دہشت گردوں کے ساتھ جنگ میں عظیم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

اگر عراق میں عوامی رضا کار فور حشد الشعبی تشکیل نہ پاتی تو معلوم نہ تھا کہ تکفیری دہشت گردوں کے ساتھ میدان جنگ میں عراق کی کیا صورتحال ہوتی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری