بھارتی فورسز کی جانب سے چھٹے روز بھی ایل او سی پر فائرنگ جاری


بھارتی فورسز کی جانب سے چھٹے روز بھی ایل او سی پر فائرنگ جاری

بھارتی فورسز کی جانب سے چھٹے روز بھی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ جاری ہے جس کا پاک فوج بھی بھرپور جواب دے رہی ہے۔

تسنیم نیوز کے مطابق، نہ بھارت اپنی جارحیت سے باز آ رہا ہے اور نہ ہی اس معاملے کو اقوام متحدہ سنجیدگی سے لے رہی ہے۔

پچھلے 6 روز میں بھارت نے لائن آف کنٹرول کی چوتھی بار خلاف ورزی کی ہے۔

ایکسپریس نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے صبح 4 بجے ایل او سی پر باغ سر اور بھمبھر سیکٹر کے خنجار اور بروح کے علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلسہ شروع کیا گیا جو صبح 6 بجے تک جاری رہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کے باعث بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے باعث تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی شکل میں مسلسل جاری ہے۔

اس پر عالمی برادری کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی پراسرار خاموشی بہت سے سوالات کو جنم دے رہی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری