جو کچھ آپ سعودی مخالف امریکی قانون کے بارے میں نہیں جانتے


جو کچھ آپ سعودی مخالف امریکی قانون کے بارے میں نہیں جانتے

دئے گئے انفوگرافی میں آپ سعودی عرب کے خلاف امریکی قانون "جاسٹا" کے بارے میں ان اطلاعات کا مشاہدہ کر سکیں گے جن کے بارے میں شاید آپ کم ہی جانتے ہوں گے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خطے میں امریکی سیاست میں دہرا پن پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے امریکی سیاست میں تبدیلی رونما ہوئی ہے۔

امریکی سیاست میں اس کے اہم اتحادیوں کے ساتھ روابط میں تبدیلی کا اندیشہ ہے۔ جسٹا نامی قانون سازی 11 ستمبر 2001 کے حملوں میں ملوث ممالک کے خلاف حکمت عملی طے کرنے کے لئے کی گئی ہے۔

مذکورہ قانون عرب ممالک کے اتحادی ممالک کے نقشے کو بھی تبدیل کرسکتا ہے۔

جسٹا قانون کے پاس ہونے سے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی اور سیاسی تعلقات پر نہایت برے اثرات مرتب ہونگے۔

امریکہ نے اسرائیل کو واضح طور پر پیغام دیا ہے کہ اس بارے میں امریکی سیاست میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی رونما ہونے والی نہیں ہے کیونکہ اسرائیل کی بقا اور امن امریکہ کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

ہاں اگر امریکی سیاست میں کوئی تبدیلی آتی ہے تو وہ عرب ممالک کے بارے میں ہی آسکتی ہے۔

یاد رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے دہشت گردی کے حامی ممالک کے خلاف انصاف کے قانون یعنی جسٹس اگینسٹ اسپانسرز آف ٹرریسم ایکٹ یعنی جسٹا نامی قانون کی منظوری دے دی ہے۔

سعودی مخالف امریکی قانون "JASTA" کی انفوگرافی دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری