روس کے جدید ترین اینٹی میزائل سسٹم کی شام میں تعیناتی


روس کے جدید ترین اینٹی میزائل سسٹم کی شام میں تعیناتی

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ روس نے شام میں اپنا جدید ترین اینٹی میزائل سسٹم تعینات کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے امریکی حکام کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے شام میں پہلی بار جدید ترین اینٹی میزائل سسٹم تعینات کردیا ہے۔

اگرچہ یہ واضح نہیں  ہے کہ اس عمل کے پیچھے روس کے کیا محرکات ہیں تاہم سیاسی اکابرین کا خیال ہے کہ روس امریکی کروز میزائل کے حملوں کو روکنا چاہتا ہے۔

اعلیٰ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس سسٹم میں طیارہ شکن میزائل نظام شامل ہے جو کہ 150 میل تک دشمن کو مار سکتا ہے۔

واضح رہے کہ روس شام میں صدر بشار الاسد کی حمایت میں دہشت گرد عناصر کے خلاف برسر پیکار ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری