بھارت میں داعش سے تعاون کے الزام میں 6 افراد گرفتار


بھارت میں داعش سے تعاون کے الزام میں 6 افراد گرفتار

بھارتی حکام نے ایسے موقع پر داعش سے تعاون کے الزام میں 6 دہشت گردوں کی گرفتاری کی خبر دی ہے جب عبدالرحیم مسلم دوست نے عرصہ پہلے اس گروہ سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ داعش کے دہشت گرد بھارت اور امریکی مالی معاونت سے کاروائیاں کرتے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستانی سیکیورٹی حکام نے داعش سے تعاون کے الزام میں 6 دہشت گردوں کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔

این ڈی ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ گرفتار ہونے والے افراد ملک میں دہشت گرد کاروائیاں انجام دینا چاہتے تھے۔

بھارت سیکیورٹ حکام کے مطابق، گرفتار ہونے والے افراد نے ابوبکر البغدادی سے بیعت کا اعلان کیا تھا اور ہندوؤں کے مذہبی تہوار میں دہشت گرد کاروائیوں کا ارادہ رکھتے تھے۔

بھارتی حکام نے ایسے موقع پر داعش سے تعاون کے الزام میں 6 دہشت گردوں کی گرفتاری کی خبر دی ہے کہ عبدالرحیم مسلم دوست نے عرصہ پہلے اس گروہ سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ داعش کے دہشت گرد بھارت اور امریکی مالی معاونت سے کاروائیاں کرتے ہیں۔

مسلم دوست جو افغانستان میں دہشت گرد گروہ داعش کے علما کونسل کے صدر بھی رہ چکے ہیں، نے افغانستان میں اس گروہ کی تاسیس میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

عرصہ پہلے پاکستانی میڈیا نے بھی رپورٹ دی تھی کہ بھارت کی 7 کمپنیاں بھی ان 50 کمپنیوں میں شامل ہیں جو دہشت گرد گروہ داعش کو دھماکہ خیز مواد فراہم کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال ستمبر کے اوائل میں بھارت کے 22 لاپتہ شہریوں کا افغانستان جا کر داعش میں شمولیت اختیار کرنے کا انکشاف ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق، بھارت سے لاپتہ ہونے والے 22 افراد نے افغانستان جا کر داعش میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

افغان نیوز ویب سائٹ خاما نے رپورٹ دی تھی کہ یہ انکشاف گذشتہ ماہ نئی دہلی ایئرپورٹ سے گرفتار ہونے والے 29 سالہ خاتون سے تفتیش کے دوران سامنے آیا۔

مذکورہ خاتون کے بیان کے مطابق، دہشت گرد تنظیم داعش میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں 13 مرد اور 6 خواتین کے ساتھ ساتھ 3 بچے بھی شامل تھے۔

یہ افراد بھارت کی جنوبی ریاست کریالہ کے مختلف اضلاع سے مئی اور جولائی میں لاپتہ ہو گئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری