پیوٹن اور اردگان اگلے پیر کو ملاقات کریں گے


پیوٹن اور اردگان اگلے پیر کو ملاقات کریں گے

10 اکتوبر کو روس اور ترکی کے اعلیٰ حکام کی ملاقات متوقع ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی کریملن نے اعلان کیا ہے کہ صدر ولادیمیر پوٹن اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان کے ساتھ اگلے پیر 10 اکتوبر کو ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

صدر پیوٹن کے معاون یوری یوشاکوف کا کہنا ہے کہ دونوں راہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات 10 اکتوبر کو ہوگی۔

واضح رہے کہ نومبر2015 کو ترکی کی سرحد پر ایک روسی جنگی طیارہ مار گرایا گیا تھا جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔

روسی صدر نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ترکی نے جنگی طیارے کو گرا کر پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔

صدر پیوٹن کا یہ بھی کہنا تھا کہ روسی  جنگی طیارہ شامی سرحد سے  تقریبا چار کلومیٹر کے فاصلے پر شام کی حدود میں گشت پر تھا جسے مار گرایا گیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری