پاک ایران گیس منصوبہ باہمی اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے ناگزیر


پاک ایران گیس منصوبہ باہمی اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے ناگزیر

ایرانی قونصل جنرل نے پاک چین اقتصادی راہداری کو ایک عظیم منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک ایران گیس منصوبے کا اجرا باہمی اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے ناگزیر ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، ایرانی قونصل جنرل محمد حسین بنی اسدی نے اپنے خطاب میں پاک چین اقتصادی منصوبے کو سراہا۔

جیو نیوز نے ایرانی قونصل جنرل محمد حسین بنی اسدی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران بھی پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ بننا چاہتا ہے۔

لاہور چیمبرمیں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے تیار ہے۔

دوسری جانب، انہوں نے پاک ایران گیس منصوبہ اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے ضروری قرار دیا۔

انہوں نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کی بھی امید ظاہر کی۔

واضح رہے کہ ملک دشمن طاقتوں اور منفی پروپیگنڈےکے باوجود پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ تکمیل کی جانب رواں دواں ہے۔

یاد رہے کہ ایران کی جانب سے اس سے پہلے بھی پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا جا چکا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری