واہ کینٹ; پاراچنار سے تعلق رکھنے والے دو افراد دہشت گردی کا نشانہ بن گئے + تصاویر


واہ کینٹ; پاراچنار سے تعلق رکھنے والے دو افراد دہشت گردی کا نشانہ بن گئے + تصاویر

ٹیکسلا تھانہ واہ کینٹ کی حدود گاؤں بھابڑا حسن کالونی میں حال ہی میں تعمیر ہونے والی امام بارگاہ قائم آل محمد کے متولی سمیت دو افراد کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، نذر علی اور دلدار حسین امام بارگاہ سے گھر کی طرف جارہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار جنھوں نے سر پر ہیلمٹ پہن رکھے تھے، نے فائرنگ کرکے دونوں کو شہید کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق، حملہ آور تکفیری دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

تھانہ واہ کینٹ کی پولیس اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچی اور نعشوں کو اپنے قبضے میں لے کر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا۔

مختلف شیعہ تنظیموں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب، پولیس علاقے میں ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

شہید ہونے والے دونوں افراد کا تعلق پاراچنار سے بتایا جا رہا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری