لاریجانی کا جرمن راہنما سے ملاقات کرنے سے انکار


لاریجانی کا جرمن راہنما سے ملاقات کرنے سے انکار

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے جرمنی کے ڈپٹی چانسلر سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی اور جرمن ڈپٹی چانسلر زیگمار گابریل کے درمیان منگل کو ایرانی پارلیمان میں ملاقات ہونی تھی۔

رپورٹ کے مطابق، جرمن ڈپٹی چانسلر نے ایران کے دورے سے پہلے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ جرمن اس وقت تک تعلقات کو بہتر نہیں کرسکتا جب تک ایران اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا ہے۔

جرمن راہنما کا دورہ تہران کا مقصد دونوں ملکوں کے سیاسی تعلقات کو آگے بڑھانا اور علاقے کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال بالخصوص شام بحران جیسے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

جرمن راہنما کا کہنا تھا کہ تہران جا کر ایرانی اعلیٰ حکام سے شام کے بحران اور ایران کے اندر انسانی حقوق کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جرمن راہنما تہران کے دو روزہ دورے پر ہیں۔

جرمن ذرائع ابلاغ نے بھی دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات منسوخ ہونے کی خبر دی ہے۔

جرمن ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے زیگمار گاربریل جو کہ وزیر اقتصاد کے عہدے پر بھی فائز ہیں، کی بیان بازی کی وجہ سے احتجاجا ملاقات کرنے سے انکار کیا ہے۔

جرمن روزنامے اسٹینڈرڈ نے خبر دی ہے کہ گابریل کا تہران دورے کا اہم مقصد علی لاریجانی سے ملاقات کرنا تھا جس میں وہ ناکام رہے ہیں۔

جرمن وزیر اقتصاد کا کہنا ہے کہ دونوں راہنماوں کے درمیان ملاقات منسوخ کردی گئی ہے تاہم اس کے وجوہات  ظاہر نہیں کئے گئے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری