یمن کے خلاف سعودی جارحیت میں 4 ہزار سے زائد بے گناہ شہری شہید


یمن کے خلاف سعودی جارحیت میں 4 ہزار سے زائد بے گناہ شہری شہید

اقوام متحدہ نے یمن کے خلاف سعودی جارحیت میں شہداء اور زخمیوں کی تعداد 11 ہزار افراد اعلان کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے ترجمان روپرٹ کولویل نے جنیوا میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ مارچ 2015 سے 30 ستمبر 2016 تک یمن میں 4 ہزار 14 افراد مارے جا چکے ہیں۔

کولویل نے مزید بتایا کہ یمن جنگ میں چھ ہزار 949 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

انہوں نے بیان کیا کہ سعودی عرب اور اس کےاتحادیوں کی طرف سے گذشتہ اگست اور ستمبر میں ہونے والے حملوں میں 279 افراد ہلاک اور 339 زخمی ہوئے جن میں سے بیشتر عام شہری تھے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے گذشتہ 19 ماہ سے یمن کی بحری، ہوائی اور زمینی ناکہ بندی کی ہوئی ہے اور مسلسل رہائشی علاقوں اور فوجی اڈوں پر بمباری کر رہے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری