برسلز کانفرنس کے موقع پر موگرینی اور سرتاج عزیز کی اہم ملاقات/ تصویری رپورٹ


برسلز کانفرنس کے موقع پر موگرینی اور سرتاج عزیز کی اہم ملاقات/ تصویری رپورٹ

برسلز میں افغانستان کے حوالے سے ہونے والی کانفرنس میں سرتاج عزیز نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ سے اہم ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، برسلز میں افغانستان کے حوالے سے ہونے والی کانفرنس جا ری ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی افغانستان کے بحران اور امن و امان کے صورت حال پر متعدد کانفرنس کئے گئے ہیں تاہم بدقسمتی سے اس قسم کے اجلاسوں کا ابھی تک کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے کیونکہ افغانستان کے حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں۔

برسلز میں ہونے والی کانفرنس افغانستان کے لئے اگلے چارسالوں کے مالیاتی اور اقتصادی لائحہ عمل طے کرنے کی غرض سے ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ نئی دہلی اور کابل کے درمیان بڑھتے تعلقات اور روابط کی وجہ سے اسلام آباد کابل تعلقات سرد مھری کا شکار ہیں۔

افغان وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی نے بھی اس کانفرنس کے موقع پر یورپی یونین کے شعبہ امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی سے ملاقات کی ہے۔

پاک افغان حکام کی موگرینی سے ملاقات کی  تصویری جھلیکیاں ملاحظہ فرمائیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری