عراق میں عاشورا منانے کی تیاریاں عروج پر/ زائرین کی تعداد روز بروز اضافہ


عراق میں عاشورا منانے کی تیاریاں عروج پر/ زائرین کی تعداد روز بروز اضافہ

محرم کے مہینے میں جہاں عراق کے مختلف علاقوں میں خصوصی سیکورٹی، صحت اور مختلف قسم کی خدمات کے مراکز لگانے کا سلسلہ جاری ہے وہیں پوری دنیا سے زائرین نے عراق کی جانب رخ کر دیا ہے.

خبر رساں ادارے تسنیم نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق  کے السومریۀ نیٹ ورک نے اعلان کیا ہے کہ عاشورہ کے دن کی عزاداری میں شرکت کے لئے جنوبی صوبے میسان کی سرحدی گزرگاہ الشیب کے ذریعے داخل ہونے والے ایرانی زائرین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

زائرین کرام کی تعداد جو اب روزانہ دو ہزار افراد کے لگ بھگ ہے، توقع کی جا رہی ہے کہ اگلے دو دنوں میں پانچ ہزار تک اور عاشورہ کے قریب پہنچنے کے ساتھ یہ تعداد روزانہ کی بنیاد پر 30 ہزار افراد تک جا پہنچے گی۔

کربلا کی بلدیہ نے عاشورہ کے موقع پر لاکھوں زائرین کے استقبال کے لئے صفائی شروع کر دی ہے.

سیکیورٹی فورسز نے بھی زائرین کرام کے راستے میں آنے والے علاقوں کو محفوظ بنانے کے لئے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔

عراقی وزارت تیل نے بھی زائرین کرام کی خدمات کے لئے مختلف مقامات پر مراکز قائم کر دئے ہیں۔

اس سال محرم کی عزاداری کی تیاری کا سب سے اہم حصہ امن کو برقرار رکھنےکے لئے لاکھوں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی ہے۔

اسی سلسلے میں عراق کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس سرگرمیوں، سکیورٹی چوکیوں، عبادت کے مراکز اور ہر جگہ  جہاں مختلف خدمات کے مراکز قائم کئے گئے ہیں، سیکورٹی فورسز کی بڑی تعداد میں موجودگی کو مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری