میتھیو کی تباہ کاریاں جاری/ ہیٹی میں ہلاکتیں 1 ہزار سے تجاوز کر گئیں


میتھیو کی تباہ کاریاں جاری/ ہیٹی میں ہلاکتیں 1 ہزار سے تجاوز کر گئیں

جنوبی امریکہ کی ریاست ہیٹی میں میتھیوطوفان نے شدید تباہی مچادی ہے جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق، ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

روزنامہ پاکستان نے خبر دی ہے کہ سمندری طوفان میتھیو کے سبب ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں۔

عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں، سمندری طوفان کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، زیادہ تر ہلاکتیں ہیٹی کے جنوب مشرقی ساحل کے قریبی علاقوں میں ہوئی ہیں جہاں طوفان میتھیو اپنی مکمل شدت کے ساتھ ٹکرایا ہے۔

جیریمی میں 80 فیصد عمارتیں زمین بوس ہو چکی ہیں جبکہ جنوبی صوبے میں 30 ہزار مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔

ہیٹی میں تباہی مچانے کے بعد میتھیو طوفان ریاست فلوریڈا سے بھی ٹکرا گیا۔

متاثرہ علاقوں میں قیامت صغریٰ کا منظر ہے۔ ایک سو بیس میل فی گھٹنہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہوائیں خوفناک تباھی مچاتے ہوئے درخت، سائن بورڈ، چھتیں غرض کہ اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو اڑا کر لے جارہی ہیں۔

مواصلاتی نظام مکمل طور پر درہم برہم ہو چکا ہے۔ لاکھوں گھر بجلی سے محروم ہیں، فلوریڈا، جارجیا شمالی اور جنوبی کیرولینا میں ہنگامی حالت نافذ کی گئی ہے، ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اس طوفان سے ہونے والے نقصان کو جاننے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری