سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر وحشیانہ حملے؛ 700 افراد شہید اور زخمی/ تصویری رپورٹ


سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر وحشیانہ حملے؛ 700 افراد شہید اور زخمی/ تصویری رپورٹ

یمن کے دارالحکومت صنعا میں سعودی جنگی طیارون نے فاتحہ خوانی اور عزاداری کی مجلس پر فضائی حملہ کرکے 144 سے زائد افراد کو شہید اور سینکڑوں کو شدید زخمی کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے المیسرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی اتحادی جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں عزاداری اور فاتحہ خوانی کے ایک بڑے اجتماع پر حملہ کرکے 700 افراد کو خاک وخوں میں غلطاں کیا ہے۔

یمنی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی جٹ طیاروں نے یمن کے دارالحکومت کے شاہراہ الخمیس میں  جاری فاتحہ خوانی کے ایک بڑے اجتماع کو وقفے وقفے سے تین بار اپنے حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 700 سے زائد بے گناہ افراد خاک وخوں میں غلطاں ہوگئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سعودی طیاروں نے امداد کے لئے پہنچنے والے افراد کو بھی بے دردی سے نشانہ بنایا ہے۔

یمنی حکومت نے سارے ہسپتالوں میں  ایمرجنسی نافذ کرکے شہریوں سے خون کے عطیے دینے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی حملوں میں شہری آبادیوں کو زبردست نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ ہزاروں نہتے شہریوں سمیت عورتیں اور بچوں کی ایک بڑی تعداد شہید اور زخمی ہوگئی ہے۔

سعودی اتحادیوں کے تازہ ترین حملے کی تصویری جھلکیاں ملاحظہ کیجئے:

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری