اسحاق ڈار جنوبی ایشیا کے بہترین وزیرخزانہ قرار


اسحاق ڈار جنوبی ایشیا کے بہترین وزیرخزانہ قرار

دنیا کے ترقیاتی بینک کا ریکارڈ رکھنے والے اخبار 'ایمرجنگ مارکیٹس' نے بہترین اقتصادی کارکردگی پر وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو 2016 کے لیے جنوبی ایشیا کا بہترین وزیر خزانہ قرار دے دیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاکستان کے اسحاق ڈار کو جنوبی ایشیا کا بہترین وزیرخزانہ قرار دیا گیا ہے۔

ریڈیو پاکستان نے خبر دی ہے کہ پاکستان کی معاشی کارکردگی کے اعتراف میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ایوارڈ کا اعلان کیا گیا جو عالمی مالیاتی اور معاشی رہنماؤں اور ماہرین کے بڑے اجتماعات میں سے ایک ہے۔

تفصیلات کے مطابق، امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جگہ ان کا سال2016 کے لئے جنوبی ایشیا کے بہترین وزیر خزانہ کا ایوارڈ وصول کیا۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے کنٹرول لائن پر کشیدہ صورتحال کے باعث اپنا امریکہ کا دورہ منسوخ کر دیا تھا۔ 

جلیل عباس جیلانی نے واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر یہ ایوارڈ وصول کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستانی معیشت روز بروز بہتر ہو رہی ہے جس کی وجہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیاں ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری