موصل کو آزاد کرانے کی کارروائیاں عنقریب شروع ہو نے والی ہیں


موصل کو آزاد کرانے کی کارروائیاں عنقریب شروع ہو نے والی ہیں

عراقی شیعوں کے قومی اتحاد کے چیئرمین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی مسلح افواج مستقبل قریب میں موصل کو داعش کی چنگل سے آزاد کرانے کی مہم کا آغاز کرنے والی ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی شیعوں کے قومی اتحاد کے چیئرمین سید عمار الحکیم نے ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا، مستقبل قریب میں عراقی افواج موصل کو آزاد کرانے کی کارروائی کا آغاز کرنے والی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موصل آپریشن میں بیرونی کسی بھی ملک کی افواج کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔

حکیم نے موصل آپریشن کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موصل آپریشن کا آغاز آنے والے دنوں میں ہی ہوگا تاہم اس کے بارے میں تفصیلات عراقی چیف کمانڈر بتائیں گے۔

عمارالحکیم کا مزید کہنا تھا کہ چونکہ اس صوبے میں مختلف مذاہب اور اقوام بستے ہیں اسلئے فوج کو زیادہ سے زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

عمار الحکیم نے مزید کہا کہ اس آپریشن کے ذریعے عراق سے دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا جائے گا۔

سید حکیم نے بیرونی افواج کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ موصل آپریشن میں بیرونی افواج کا کوئی کردار نہیں ہوگا تاہم جزئی طور پر امریکی ائیر فورس کی عراقی ائیر فورس کو مشورے کی حد تک حمایت حاصل رہے گی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری