ترکی بم دھماکے میں 18 افراد جاں بحق، متعدد زخمی


ترکی بم دھماکے میں 18 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ترکی کے جنوب مشرقی حصے میں فوجی چیک پوسٹ پر کار بم حملے کے نتیجے میں 10 فوجیوں سمیت 18 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، کار بم دھماکے میں 10 فوجیوں سمیت 18 افراد ہلاک جبکہ موقع پر موجود متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، اتوار کے روز ترکی کے ھکاری نامی صوبے میں سرحد کے قریب چیک پوسٹ پر فوجیوں نے ایک کار کو تلاشی کے لیے روکا تو وہ دھماکے سے پھٹ گئی۔

ترکی کے صوبائی گورنر کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے پہلے چیک پوسٹ پر تعینات فوجیوں پر فائر کھول دیا اور بعد میں منی وین کو زوردار دھماکے سے اڑا دیا۔

دورک کے مقام پر ہونے والے مذکورہ بم دھماکے میں 18 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب، ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے استبول میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ ایک وین میں 5 ٹن دھماکا خیز مواد موجود تھا جسے خود کش بمبار نے زوردار دھماکے سے اڑا دیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال ترکی اور کرد باغیوں کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے خاتمے کے بعد سے کرد جنگجو تنظیم ’پی کے کے‘ کی جانب سے ترک سکیورٹی فورسز کو متعدد مرتبہ نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ترک حکومت کی جانب سےگذشتہ 2 ماہ سے صوبے ھکاری میں فوجی آپریشن کے دوران پی کے کے نامی جنگجو تنظیم کے 387 شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری