عمران خان نے طاہر القادری کو منانے کے لئے سیاسی رہنماؤں کا وفد لندن بھیج دیا


عمران خان نے طاہر القادری کو منانے کے لئے سیاسی رہنماؤں کا وفد لندن بھیج دیا

عمران خان نے 30 اکتوبر کے احتجاجی جلسے کے پیش نظر، عوامی تحریک کے سربراہ کو منانے کے لیے عوامی مسلم لیگ کے قائد شیخ رشید احمد، تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین اور صوبائی آرگنائزر چوہدری سرور کو لندن بھیجا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، طاہرالقادری کو عمران خان کے 30 اکتوبر کے احتجاجی جلسے میں شرکت پر راضی کرنے کے لئے تینوں رہنما گزشتہ رات لندن پہنچ گئے ہیں۔

تحریک قصاص کے دوران طاہرالقادری اپنے سیاسی حلیف عمران خان سے ناراض ہوگئے تھے۔

خان نے طاہرالقادری کو منانے کیلیے شیخ رشید، جہانگیر ترین اور چوہدری سرور کو لندن بھیجا ہے۔

لطف کی بات یہ کہ ترجمان عوامی تحریک کا کہنا ہے کہ طاہرالقادری لندن میں موجود ہی نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان عوامی تحریک نے تحریک انصاف کے ساتھ رائیونڈ میں احتجاجی جلوس کا حصہ بننے سے انکار کر دیا تھا۔

ڈاکٹر طاہر قادری کا کہنا تھا کہ اس جلسے میں نقص امن کا اندیشہ ہے اس لئے ان کی پارٹی نے رائیونڈ احتجاج میں عمران خان کے ساتھ حصہ نہیں لیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹر طاہر قادری نے چند روز قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ تمام اپوزیشن پارٹیوں کو مل کر حکومت کے خلاف صف آرا ہونا چاہیئے۔ اس سے حکومت پر زیادہ دباؤ پڑے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اس سلسلے میں تمام اپوزیشن پارٹیوں سے ملاقات کرنے کو تیار ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری