9 اور 10 محرم کو پاکستان میں موبائل سروس معطل رہے گی


9 اور 10 محرم کو پاکستان میں موبائل سروس معطل رہے گی

حکومت نے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر، 9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، سیکیورٹی خدشات کی بنا پر 9 اور 10 محرم کو ملک بھر میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ صوبائی حکومتوں اور سیکیورٹی اداروں کی درخواست پر کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، موبائل فون سروس جلوسوں کے روٹس پر بند رہے گی اور جلوسوں کے اختتام تک مکمل طور پر معطل رہے گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ کئی سالوں کی طرح اس سال بھی محرم الحرام میں دہشتگرد کاروائیوں کا بہت خطرہ ہے۔

جس سے نپٹنے کے لئے حساس اضلاع اور شہروں میں پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز کی بھی بھاری نفری کو طلب کیا گیا ہے۔

9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنا، اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

اس سے پہلے بھی کئی بار محرم الحرام اور صفر المظفر میں عزاداری کے جلوسوں کے اوقات میں موبائل فون سروس معطل کی جا چکی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری