یمنیوں سے خوف کے اثرات نمایاں/ سعودی نیشنل گارڈ کی نجران میں تعیناتی


یمنیوں سے خوف کے اثرات نمایاں/ سعودی نیشنل گارڈ کی نجران میں تعیناتی

یمنی فورسز کے کسی بھی رد عمل کے خوف سے سعودی عرب نے یمن سرحد کے قریبی علاقوں میں بہت بڑی تعداد میں نیشنل گارڈ فورس کو تعینات کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے سعودی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب یمن پر وحشی حملے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے اور اس ملک سے ملحقہ سرحدوں پر جدید امریکی ہتھیاروں سے لیس فوجی دستے تعینات کردئے ہیں۔

سعودی عرب کے الاخبار چینل نے فوجی دستوں کی نجران آمد کی ویڈیو جاری کردی ہے۔

واضح رہے کہ انصار اللہ یمن کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے یمنی عوام سے سعودی عرب کے خلاف متحد ہوکر ہتھیار اٹھانے کا کہا ہے۔

الحوثی نے عوام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد اندیش اور حق طلب یمنیوں  پر فرض ہے کہ وہ اپنا انسانی اور دینی فریضہ سمجھ کر یمن کے دفاع کے لئے میدان میں اتر آئیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے روز یمن کے دارالحکومت صنعا میں سعودی جنگی طیاروں نے فاتحہ خوانی اور عزاداری کی مجلس پر فضائی حملہ کرکے 800 سے زائد افراد کو شہید اور زخمی کردیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری