مودی سرکار کے ہوتے ہوئے پاک بھارت تعلقات بہتر نہیں ہو سکتے، سرتاج عزیز


مودی سرکار کے ہوتے ہوئے پاک بھارت تعلقات بہتر نہیں ہو سکتے، سرتاج عزیز

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان پورے خطے کی مجموعی بہتری کیلئے بھارت کے ساتھ کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے لیکن مودی سرکار کے ہوتے ہوئے ایسا ممکن نظر نہیں آتا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ جب تک نریندر مودی اقتدار میں ہیں پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری کا امکان نظر نہیں آرہا تاہم پاکستان صورتحال میں کشیدگی نہیں چاہتا۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق، سرتاج عزیز نے ایک انٹرویو کے دوران پاکستان اور بھارت کے سفارتی تعلقات بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

تاہم انہوں نے 2 ٹوک الفاظ میں واضح کر دیا کہ پاکستان کشمیر پر اپنے اصولی موقف پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کرے گا اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت ہر حال میں جاری رکھے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افغان حکومت اور حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار کے درمیان معاہدہ ایک اچھی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی گروہ اس طرز پر مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو پاکستان اس مذاکراتی عمل کی حمایت کرے گا۔

افغانستان ہی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ملک میں امن کی بحالی کیلئے کوشاں رہے گا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک انٹرویو کے دوران کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری