صدارتی انتخابات: امریکی مسلمان بھی میدان میں آ گئے


صدارتی انتخابات: امریکی مسلمان بھی میدان میں آ گئے

اگلے ماہ ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں مسلمان ووٹروں نے بڑی تعداد میں ووٹنگ لسٹوں میں ناموں کا اندارج کرا لیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، امریکی صدارتی انتخابی مہم میں مسلمانوں کے خلاف کھلےعام تعصب کے مظاہرے کے جواب دینے کیلئے مسلم ووٹروں نے بھی انتخابات میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اے آر وائی نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ میں اٹھارہ برس سے کم عمر مسلمانوں کے اندراج میں پہلی بار اضافہ ہوا ہے۔ 18 برس سے کم عمرہزاروں امریکی مسلمان پہلی بار ووٹ ڈالیں گے۔

صرف ٹیکساس ریاست کے شہر ہیوسٹن میں اب تک 16 ہزار کے قریب نئے ووٹر رجسٹر ہوئے ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ مذہبی تعصب کی وجہ سے مسلمان اپنی امریکی شناخت کو خطرے میں محسوس کر رہے ہیں اس لیے وہ انتخابی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کبھی بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کی بات کرتے ہیں تو کبھی صدر بننے کے بعد مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کی۔

ٹرمپ کے مسلمانوں سے تعصب کی وجہ سے ریپبلکنز کے حامی مسلمان بھی اس بار ڈیموکریٹس کو ووٹ دینے کا ارادہ کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکہ میں اگلے ماہ 8 نومبر 2016 کو صدارتی انتخابات ہو رہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری