پاکستان کے شہر ٹیکسلا میں ننھے عزاداروں کا جلوس/ تصویری رپورٹ


پاکستان کے شہر ٹیکسلا میں ننھے عزاداروں کا جلوس/ تصویری رپورٹ

پاکستان کے شہر ٹیکسلا میں گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی کربلا کے معصوم شہید شہزادہ علی اصغر علیہ السلام کی یاد میں ننھے عزاداروں پر مشتمل ماتمی جلوس نکالا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، حسب سابق امسال بھی نویں محرم کو کربلا کے معصوم شہید شہزادہ علی اصغر علیہ السلام کی یاد میں ٹیکسلا میں ننھے منے بچوں پر مشتمل عزاداروں نے ماتمی جلوس نکالا۔ 

یہ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا پیر حیدر صفدر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ 

معصوم بچوں نے کربلا کے کمسن شہید شہزادہ علی اصغر علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کیا۔

جلوس میں شامل کم سن بچوں نے شہزادہ علی اصغر علیہ السلام کے گہوارے کی شبیہں بھی اٹھا رکھی تھیں اور وہ لبیک یا حسین علیہ السلام کے نعرے بلند کر رہے تھے۔

نیچے دئے گئے تصاویر میں ننھے منے بچوں کی عزاداری شہزادہ علی اصغر علیہ السلام سے عقیدت مشاہدہ فرمائیں:

 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری