سعودی لابی کی صہیونی حکومت سے روابط پرتاکید


سعودی لابی کی صہیونی حکومت سے روابط پرتاکید

امریکہ میں مقیم سعودی عرب کے ایک اعلی اہلکار نے سعودی حکام سے صہیونی حکومت سے روابط بڑھانے کی تاکید کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے اسرائیل ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ، امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے امور پر نظر رکھنے والی کمیٹی کے سربراہ سلمان انصاری نے ہیل میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی حکام سے اسرائیل کے ساتھ اقتصادی، سماجی اور خطے کے مسائل کے بارے میں تعلقات بڑھانے پر زور دیا ہے۔

انصاری کا کہنا ہے کہ اسرائیل دنیا کا ایک اہم اور ترقی یافتہ ملک ہے۔ اس نے معدنیات اور صنعت وغیرہ میں اہم پیشرفت کی ہے لہذا سعودی عرب کو ان تمام وسائل سے استفادہ کرنا چاہئے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان ظاہری طور پر سفارتی تعلقات قائم نہیں ہیں تاہم اب تعلقات کی راہ ہموار کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

انصاری کا کہنا ہے کہ خطےمیں اسرائیل اور سعودی عرب کے بہت سارے مفادات مشترکہ ہیں لہذا دونوں ممالک کو مل کر اپنے مفادات تک رسائی حاصل کرنی چاہئے۔

انصاری نے مزید کہا کہ ایران خطے میں سعودی عرب اور اسرائیل کے خلاف شدت پسندوں کی حمایت کرتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری