ترکی: بغاوت کے الزام میں مزید 109 جج فارغ


ترکی: بغاوت کے الزام میں مزید 109 جج فارغ

ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے الزام میں مزید 109 ججوں کو فارغ کر دیا گیا ہے

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، ترکی میں فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام میں 109 ججوں کو عہدے سے برخاست کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ پاکستان نے خبر دی ہے کہ ترکی میں فوج کی حالیہ ناکام بغاوت کے بعد مختلف شعبوں میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔

اسی سلسلے میں بغاوت کے الزام میں  مزید  109 ججوں کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

ترک وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ترکی میں فوج کی ناکام بغاوت کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کریک ڈاؤن کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ ہزاروں دیگر سرکاری اہلکار بھی ان تحقیقات کی زد میں آئیں گے۔

واضح رہے کہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد حکومت کا ملزمان اور ان کے حامیوں کے خلاف بھرپور کاروائی جاری ہے۔

تاحال ترکی میں ہزاروں کی تعداد میں جج صاحبان، فوجی افسران، سیاستدان اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری