بھارت: مذہبی تہوار کے دوران بھگدڑ سے 24 افراد ہلاک، متعدد زخمی


بھارت: مذہبی تہوار کے دوران بھگدڑ سے 24 افراد ہلاک، متعدد زخمی

بھارت کی ریاست اترپردیش میں ایک مذہبی اجتماع کے دوران اچانک بھگدڑ مچ جانے سے 15 خواتین سمیت 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے ہندوستان ٹائمز سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی ریاست اترپردیش میں واقع بنارس کے اس مضافاتی شہر میں پیش آیا جو ہندوؤں کے لیے مقدس مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔

اجتماع کے منتظم راج بہادر نے بتایا ہے کہ پولیس نے لوگوں کو قابو میں کرنے کے لیے ایک پل سے واپس بھیجنا شروع کیا تو اسی وقت کسی نے افواہ پھیلائی کہ آگے سے پل ٹوٹ گیا ہے جس کے بعد لوگ جان بچانے کے لیے بھاگنے لگے جس سے بھگدڑ مچ گئی۔

اس بھگدڑ پر قابو پاتے پاتے 24 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مرنے والے افراد کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ روپے فی کس جبکہ زخمی ہونے والوں کے لئے 50 ہزار فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔

اس اجتماع میں قریبا 3 ہزار خواتین و حضرات شریک تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری