بھارت اور ہندوؤں کا بہت بڑا پرستار ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ


بھارت اور ہندوؤں کا بہت بڑا پرستار ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی نژاد امریکیوں کے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش میں کہا ہے کہ وہ ہندوؤں کے بڑے پرستار ہیں، اگر وہ صدر بنے تو امریکہ اور بھارت بہترین دوست بن جائیں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی اور بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کے وعدے کے بعد ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ صدر بنے تو امریکہ اور بھارت قریب ترین دوست بن جائیں گے۔

نیوجرسی میں ہندو برادری  سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر صدر منتخب ہوگئے تو ہندوؤں اور بھارتیوں کو وائٹ ہاؤس میں یقینی طور پر حقیقی دوست ملے گا اور کوئی بھی تعلق بھارت امریکہ تعلقات سے بڑھ کر نہیں ہوگا۔

ری پبلیکن صدارتی امیدوار کا کہنا تھا کہ خفیہ معلومات کے تبادلے میں بھارت کے کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابی مہم ایک نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکی ہے جہاں ایک طرف امریکی مسلمان ڈونلڈ ٹرمپ سے خائف ہوئے ہیلری کلنٹن کی جانب مائل نظر آ رہے ہیں وہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا ہندوؤں کی طرف واضح رجحان نظر آ رہا ہے۔

بعض ماہرین نے تو اس صدارتی انتخابات کو امریکہ میں بسنے والے مسلمانوں اور ہندوؤں کے درمیان معرکہ آرائی کا نام بھی دے ڈالا ہے۔

یاد رہے کہ اگلے ماہ نومبر کی 8 تاریخ کو امریکی عوام اپنا نیا صدر چنے گی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری