پاکستان کے اہم سیاسی رہنماؤں سمیت 336 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل


پاکستان کے اہم سیاسی رہنماؤں سمیت 336 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل

الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے سینیٹ و قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 336 ارکان کی رکنیت معطل کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاکستان کے 336 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر معطل کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز نے خبر دی ہے کہ جن ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے ان میں 22 سینیٹرز، قومی اسمبلی کے 66 اراکین، پنجاب اسمبلی کے 137 جبکہ سندھ اسمبلی کے 49 اراکین شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ، پیپلزپارٹی کے سینٹر سعید غنی، فہمیدہ مرزا، پی ٹی آئی کے اعظم سواتی، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمد الرشید، ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، نسرین جلیل، بیرسٹر سیف سمیت حکومت کے بھی کئی اہم رہنما شامل ہیں جن میں وزیر برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی، سینیٹر نہال ہاشمی، سائرہ افضل تارڑ، خرم دستگیر، مائزہ حمید، طارق چوہدری اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید شامل ہیں۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن کی ہدایات پر سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی کے 11 سو سے زائد اراکین کی اکثریت نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادی تھی تاہم جن ارکان نے تفصیلات جمع نہیں کروائی ان کو کل تک کی مہلت دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ معطل ارکان پارلیمنٹ قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری