ایران کی حزب اللہ اور صدر اسد کی حمایت پابندیاں ہٹانے میں بڑی رکاوٹ


ایران کی حزب اللہ اور صدر اسد کی حمایت پابندیاں ہٹانے میں بڑی رکاوٹ

امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے بعد اس ملک پر عائد پابندیاں ہٹانے میں حزب اللہ اور صدر اسد کی حمایت سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عالمی سطح پر وہ بینک جو ایران کے ساتھ کسی قسم کا رابطہ برقرار کرنا نہیں چاہتے، ان کو ایران کے ساتھ روابط پر آمادہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

کیری کا کہنا ہے کہ جن پابندیوں کو ہٹانا تھا وہ ہٹالی گئی ہیں لیکن بعض پابندیوں کو مکمل طور پر ہٹانے میں کچھ مشکلات درپیش ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ایران کی مدد کریں لیکن خطے میں ایرانی خارجہ پالسیوں کی وجہ سے تعاون کرنا ناممکن نظر آرہا ہے۔

ایران نے یمن کے داخلی مسائل سمیت حزب اللہ اور اسد کی حمایت کرکے خود کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

کیری کا کہنا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر امریکہ کے بارے میں منفی نظریات رکھتے ہیں۔

جان کیری نے شامی بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بشار اسد کو اقتدار سے دست بردار ہونا چاہئے تاکہ اس ملک میں امن و امان قائم ہوسکے۔

یاد رہے کہ امریکہ، ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ طے کرنے کے بعد ہر قسم کی پابندیاں ہٹانے کا پابند تھا تاہم اب قسم قسم کی بہانہ تراشیاں کرکے معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری