شام سے متعلق لوزان اجلاس بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر


شام سے متعلق لوزان اجلاس بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر

لوزان میں شام بحران کے حل کے لئے منعقدہ اجلاس بغیر کسی اعلانیہ کے اختتام پذیر ہوا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں ہونے والے  شام سے متعلق اجلاس میں کسی بات پر اتفاق نہیں ہوا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نئی مشاورتیں اور نئی باتیں کی گئیں اور اجلاس کے شرکاء کے درمیان اختلافات بھی سامنے آئے تاہم شرکاء نے کسی قسم کی کوئی  تلخ کلامی نہیں کی۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا لوزان اجلاس کے اختتام پر کہنا تھا کہ اجلاس میں شریک تمام ارکان نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ شام بحران کے حل کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔

یاد رہے کہ لوزان اجلاس میں  ایران، روس، امریکہ، ترکی، سعودی عرب، عراق، مصر اور قطر شریک تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری