مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے 100 دن مکمل/ شہریوں نے پاکستان کے ساتھ چین کے بھی جھنڈے لہرا دئیے


مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے 100 دن مکمل/ شہریوں نے پاکستان کے ساتھ چین کے بھی جھنڈے لہرا دئیے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کرفیو کے 100 روز مکمل ہونے پر کشمیری شہری سڑکوں پر نکل آئے اور آزادی کے ساتھ ساتھ پاک چین دوستی کے بھی نعرے بلند کئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، کرفیو اور سخت پابندیوں کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی جلوس اور مظاہرے کئے گئے۔

احتجاجی جلوس کے شرکاء کو منتشر کرنے کے لئے بھارتی فورسز نے  نہتے شہریوں پر بےدریغ آنسو گیس استعمال کی۔

جبکہ چھرے والی بندوق سے فائرنگ بھی کی گئی جس کے نتیجے میں 50 افراد زخمی ہوئے۔

اس کے علاوہ گھر گھر تلاشی اور چھاپوں میں 63 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، شوپیاں میں بھارتی فورسز نے گھروں میں گھس کر نہ صرف لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ انکی املاک کو توڑ پھوڑ کر کے نقصان بھی پہنچایا۔

احتجاجی جلوس میں کشمیریوں نے بارہ مولا میں پاکستان اور چین کے جھنڈوں پر مشتمل بینر لہرا دیا جس پر "پاک چین دوستی زندہ باد" کا نعرہ درج تھا۔

جلوس کے شرکا بھارت خلاف اور آزادی کے ساتھ ساتھ پاک چین دوستی سے متعلق نعرے لگاتے بھی دکھائی دیئے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری