عمران خان نے اسلام آباد بند کرنے کی تاریخ بدل ڈالی


عمران خان نے اسلام آباد بند کرنے کی تاریخ بدل ڈالی

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں احتجاج کا پروگرام تین دن آگے بڑھا کر 2 نومبر کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، عمران خان نے اسلام آباد میں احتجاجی دھرنے کی تاریخ 30 اکتوبر سے بدل کر 2 نومبر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ابھی تو ہم صرف نواز شریف کا استعفیٰ مانگ رہے ہیں لیکن اگر حکومت کی جانب سے ہمارے احتجاج میں کوئی رکاوٹ ڈالی گئی تو پھر ردعمل ایسا آئے گا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہی چلی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق، وکلاء کا انتخابات کی وجہ سے تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔

عمران خان نے اپنے بیان میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو اسلام آباد کے احتجاج میں شامل ہونے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدعنوان حکومت سے نجات کے لئے ان کو گھر سے نکلنا ہوگا، قربانی دینی ہوگی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ حکومت جو بھی راستہ اپنائے ہم اس کے لیے تیار ہیں۔ پرامن احتجاج جمہوریت کا حسن ہے لہٰذا جمہوریت میں ہم پرامن احتجاج کرسکتے ہیں۔ یہ ہمارا حق ہے۔

عمران خان نے نشاندہی کی کہ وزیراعظم پاناما لیکس میں ثبوت سمیت پکڑے گئے ہیں۔

انہوں نے احتساب کے حوالے سے 2 ٹوک الفاظ میں کہا کہ نوازشریف یا تلاشی دیں یا استعفیٰ۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ آصف زرداری اور نواز شریف ایک پلیٹ فارم پر نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان نے وزیراعظم کو قوم کے سامنے احتساب کے لئے پیش کرنے کے لئے عشرہ محرم کی ڈیڈلائن دی تھی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری