کراچی: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ شہید


کراچی: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا طیارہ کراچی کے علاقے پرویز مشرف کالونی کے قریب گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں اسکواڈرن لیڈر باقر علی نے جام شہادت نوش کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، حادثے میں پاک فضائیہ کا طیارہ فنی خرابی کے باعث تباہ ہو گیا ہے۔

کراچی کے علاقے پرویز مشرف کالونی کے قریب پاک فضائیہ کا معراج طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

حادثے کا شکار طیارے کو پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر باقر علی اڑا رہے تھے۔

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

واضح رہے کہ ابھی تک حادثے میں کسی شہری کے جانی یا املاک کو نقصان پہنچنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

ابتدائی تحقیقات سے اندازہ ہوتا ہے کہ افسوسناک حادثے کی وجہ فنی خرابی تھی، تاہم واقعے کی تہہ تک پہنچنے کے لئے طیارے سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔

اس مقصد کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹر کی جانب سے ایک تحقیقاتی بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری