کراچی میں سپاہ صحابہ کے رہنما کی 5 دہشتگرد ساتھیوں سمیت گرفتاری


کراچی میں سپاہ صحابہ کے رہنما کی 5 دہشتگرد ساتھیوں سمیت گرفتاری

گلبہار خاموش کالونی میں پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کاروائی میں سپاہ صحابہ المعروف اہلسنت والجماعت کے رہنما رب نواز حنفی سمیت 5 دہشتگردوں کو زیرحراست لے لیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، کراچی کے علاقے گلبہار خاموش کالونی سے 5 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

نیوز ون  نے خبر دی ہے کہ زیرحراست افراد میں سپاہ صحابہ کے رہنما رب نواز حنفی بھی شامل ہیں۔

پہلے اہل سنت والجماعت کراچی کی جانب سے اس خبر کی تردید ہوتی رہی تاہم بعد میں ذرائع نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ  دیگر دہشتگردوں کے ساتھ رب نواز حنفی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رب نواز حنفی اہلسنت والجماعت کراچی کے صدر ہیں۔

مذکورہ کارروائی میں پولیس اور حساس اداروں نے مل کر آپریشن کیا جس میں اہلسنت والجماعت کراچی کے صدر رب نواز حنفی سمیت 5 دہشتگردوں کو زیرحراست لے لیا  گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری