مغربی حکومتیں دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کی ذمہ دار ہیں


مغربی حکومتیں دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کی ذمہ دار ہیں

ایرانی اسپیکر کے خصوصی معاون برائے خارجہ امور نے کہا ہے کہ مغربی حکومتیں داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کی ذمہ دار ہیں اس لئے ضروری ہے کہ غیر نمائشی اقدامات کے ذریعے سے ان گروہوں کو مزید پھیلنے سے روکیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، تہران میں نیدرلینڈ کی سفیر سوزانا ٹرسٹال نے ایرانی اسپیکر کے خصوصی معاون خصوصی برائے خارجہ امور حسین امیرعبداللهیان کے ساتھ ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اس ملاقات میں ایرانی اسپیکر کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی امور نے خطے میں بحرانوں کے شدت پکڑنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کے ذمہ دار ہیں اور ضروری ہے کہ بغیر دکھاوے کے ان گروہوں کے خلاف  سنجیدہ کارروائی کر کے ان کو مزید پھیلنے سے روکیں۔

امیرعبداللهیان نے بحرین اور یمن میں انسانی حقوق کی طرف یورپی ممالک کی توجہ مبذول کرائی اور اس سلسلے میں سنجیدہ نوٹس لینے پر زور دیا۔

تہران میں نیدرلینڈ کی سفیر نے بھی خطے میں دہشت گرد گروہوں کی کارروائیوں کی وجہ سے ہونے والے انسانی بحرانوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیدرلینڈ کی حکومت خطے کی تبدیلیوں پر محتاطانہ نظر رکھی ہوئی ہے اور دہشت گرد گروہوں کو دنیا کے تمام ممالک کے لئے خطرہ سمجھتی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری