ہنزہ کے بلند ترین گاوں ڈویکر سے لیڈی فنگر کا دلنشیں منظر


ہنزہ کے بلند ترین گاوں ڈویکر سے لیڈی فنگر کا دلنشیں منظر

سطح سمندر سے قریبا 28 سو میٹر بلندی پر واقع ڈویکر سے لیڈی فنگر کا نظارہ کرنے والے اس کے حسن میں کھو کر رہ جاتے ہیں

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، اللہ تعالے نے جس قدر قدرتی حسن سے پاکستان کو نوازا ہے، شائد ہی کسی اور ملک کو بخشا ہو۔

خصوصا پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی بےمثال خوبصورتی دنیا بھر سے سالانہ لاکھوں سیاحوں کو پاکستان کی طرف کھینچتی ہے۔

پاکستان کے اسی لازوال قدرتی حسن کے ایک باب کا نام ہے، ڈویکر اور قراقرم کے سلسلے میں جَڑا ایک خوبصورت نگینہ، لیڈی فنگر۔

ڈویکر کو ہنزہ کا بلند ترین گاوں مانا جاتا ہے۔ یہاں کے لوگ بہت ملنسار، مہمان نواز اور کھلے دل کے مالک ہیں۔

یہاں سیاحوں کی سہولت کے لئے معیاری ہوٹل بھی موجود ہیں۔

لیڈی فنگر ایک اچھوتی ساخت کا پہاڑ ہے۔

اس کی اسی مخصوص بناوٹ کی وجہ سے اس پہاڑ کو لیڈی فنگر کہا جاتا ہے۔

قدرت کے اس شاہکار پر طلوع اور غروب آفتاب کا منظر دیکھنے والوں پر ایک سحر سا طاری کر دیتا ہے۔

(تصاویر بشکریہ: عارف مشتاق)

اہم ترین سیاحت خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری