قاسمی کا ایرانی عدالتی امور میں امریکہ کی دخالت کے خلاف سخت رد عمل کا اظہار


قاسمی کا ایرانی عدالتی امور میں امریکہ کی دخالت کے خلاف سخت رد عمل کا اظہار

ایرانی وزارت خارجہ نے اس ملک کی عدالت کی جانب سے جاری عدالتی فیصلوں کے حوالے سے امریکی حکام کی بے جا مداخلت کے خلاف سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو ایران کے داخلی مسائل میں دخل اندازی کا کوئی حق نہیں ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے امریکی مداخلت پسندانہ رویوں اور ایرانی عدالتی امور میں دخل اندازی کے خلاف سخت رد عمل کیا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے متعلق داخلی امور اور ایران میں سرمایہ کاری اور تجارت کے نام پر جاسوسی کرنے والے غیر ملکیوں  کے خلاف ایرانی عدالت کی طرف سے جاری احکام کے بارے میں ہر قسم کی ہرزہ سرائی کسی بھی سطح پر قابل قبول نہیں ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا: اس میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے کہ امریکی حکام کی طرف سے ایران کے خلاف اس قسم کی غیر معقول دخل اندازی کی وجہ سے اس ملک کے خلاف ایرانی قوم کی بے اعتمادی میں مزید اضافے کے سواء کچھ نہیں ملے گا۔

ایرانی قوم اور حکومت اس قسم کی دخل اندازی کو رد کرتی ہے اور ایران کے بارے میں امریکی حکام کی پالیسیوں کے لئے اہمیت کے قائل نہیں ہے۔

قاسمی کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ایرانی قوم میں اختلافات پیدا کرنے کی سرتوڑ کوشش کی ہے تاہم وہ کسی نتیجے تک نہیں پہنچا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری