آل خلیفہ حکومت نے ایک صیہونی وفد کے منامہ دورے کی منظوری دیدی


آل خلیفہ حکومت نے ایک صیہونی وفد کے منامہ دورے کی منظوری دیدی

آل خلیفہ حکومت نے اسرائیلی فٹ بال ایسوسی ایشن کے ایک وفد کو بحرین دورے کی منظوری دیدی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے المیادین کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر علی بن خلیفہ آل خلیفہ نے تاکید کی ہے کہ فیفا کے 11 مئی 2017 کو بحرین میں منعقد ہونے والے اجلاس میں اسرائیلی فٹ بال ایسوسی ایشن شرکت کرے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بحرین فٹبال ایسوسی ایشن نے متعلقہ فریقوں سے گرین سگنل پانے کے بعد اسرائیلی وفد کے بحرین کا دورہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

بحرین فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر نے اس دورے کے سیاسی پس منظر کو مسترد کر دیا اور کہا کہ فیفا اجلاس کی میزبانی اسرائیلی فٹ بال فیڈریشن کے تین ارکان کے بحرین دورے سے زیادہ اہم ہے۔

واضح رہے کہ آل خلیفہ حکومت عرصے سے خطے میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ اس دورے سے منامہ اور تل ابیب کے درمیان تعلقات منظرعام پہ آگئے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری